پاکستان ٹیم کبھی بھی کچھ بھی کرسکتی ہے،کسی بھی صورت آسان حریف نہیں لیا جاسکتا:کیوی آل راؤنڈر مچل سینٹنر

پاکستان ٹیم کبھی بھی کچھ بھی کرسکتی ہے،کسی بھی صورت آسان حریف نہیں لیا ...
پاکستان ٹیم کبھی بھی کچھ بھی کرسکتی ہے،کسی بھی صورت آسان حریف نہیں لیا جاسکتا:کیوی آل راؤنڈر مچل سینٹنر

  


برمنگھم(ڈیلی پاکستان آن لائن) نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر مچل سینٹنر نے کہاہے کہ پاکستان جیسی ٹیم کبھی بھی کچھ بھی کرسکتی ہے، اس کے خلاف میچ کی تیاری کرنا نہایت ہی مشکل ہوتا ہے۔

ایجبیسٹن میں پری میچ پریس کانفرنس میں کیوی آل راؤنڈر نے کہا کہ پاکستان کو کسی بھی صورت آسان حریف نہیں لیا جاسکتا، ہمیں اندازہ ہے کہ پاکستان ایک خطرناک حریف ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ یہاں پاکستان کا ریکارڈ کافی اچھا ہے، دو سال قبل پاکستان کرکٹ ٹیم نے برطانیہ میں چیمپئنز ٹرافی ٹائٹل جیتا تھا، اس ورلڈ کپ میں بھی اس نے انگلینڈ اور جنوبی افریقا کو شکست دی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان ٹیم کسی بھی ٹیم کو کسی بھی دن پچھاڑ سکتی ہے، اس لیے نیوزی لینڈ کو یہ سوچ کر میدان میں اترنا ہوگا کہ میچ میں پاکستان سب سے مشکل ٹیم ہے۔سینٹنر نے پاکستان ٹیم کے بولنگ اٹیک کی بھی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان کے پاس سیم اور سپن کے اچھے بولرز ہیں، اس لیے نیوزی لینڈ کو پاکستان کی بولنگ کے خلاف محتاط رہنا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان حالیہ دنوں میں کافی مقابلے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے نیوزی لینڈ کو پاکستان ٹیم کی خوبیوں اور خامیوں کا اندازہ ہے۔انہوں نے کہاکہ عامر ان دنوں بہترین فارم میں ہیں، وہاب بھی اچھی بولنگ کررہے ہیں تو پاکستان کا بولنگ اٹیک کافی اچھا ہے، ایسے میں نیوزی لینڈ کو بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اترنا ہوگا۔

مزید : کھیل