پاکستانی کرکٹ ٹیم اپنا ساتواں میچ نیوزی لینڈ کے خلاف کل برمنگھم میں کھیلے گی

پاکستانی کرکٹ ٹیم اپنا ساتواں میچ نیوزی لینڈ کے خلاف کل برمنگھم میں کھیلے گی
پاکستانی کرکٹ ٹیم اپنا ساتواں میچ نیوزی لینڈ کے خلاف کل برمنگھم میں کھیلے گی

  


لارڈز(ڈیلی پاکستان آن لائن)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے زیر اہتمام عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم اپنا ساتواں میچ نیوزی لینڈ کے خلاف  کل  (بدھ کے روز )برمنگھم میں کھیلے گی،دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق ڈھائی بجے شروع ہوگا۔

ورلڈ کپ شیڈول کے مطابق پاکستانی ٹیم ساتواں میچ کل (بروز بدھ )26 جون کو نیوزی لینڈ کے خلاف برمنگھم میں کھیلے گی،پاکستانی شاہین  آٹھواں میچ 29 جون کو افغانستان کے خلاف لیڈز کے مقام پرجبکہ نواں میچ بنگلہ دیش کے خلاف 5 جولائی کو لارڈز کے مقام پر کھیلں  گے۔

مزید : کھیل