پی سی بی نے ویمن کرکٹرزکے سینٹرل کنٹریکٹ کی مدت 6 ماہ سے بڑھا کرایک سال کردی

پی سی بی نے ویمن کرکٹرزکے سینٹرل کنٹریکٹ کی مدت 6 ماہ سے بڑھا کرایک سال کردی
پی سی بی نے ویمن کرکٹرزکے سینٹرل کنٹریکٹ کی مدت 6 ماہ سے بڑھا کرایک سال کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویمن کرکٹرزکے سینٹرل کنٹریکٹ کی مدت 6 ماہ سے بڑھا کرایک سال کردی گئی۔

میڈیارپورٹ کے مطابق پی سی بی نے ویمن کرکٹرزکے ڈیلی الاؤنس میں بھی اضافہ کردیا،ویمن کرکٹرزکوپانچ گھنٹے سے زیادہ کے بین الاقوامی سفرپربرنس کلاس ملے گی۔ ڈومیسٹک میچزمیں ویمنزکرکٹرز کے لیے میچ فیس بھی متعارف کرادی گئی،ڈومیسٹک میچزکھیلنے والی تمام خواتین کرکٹرزکو 10 ہزارروپے میچ فیس ملے گی،اے کٹییگری میں شامل ندا ڈار اورثناء میرکی تنخواہ میں 20 فیصد اضافہ کیا گیا،بی کٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں 18.5 فیصد،سی کٹیگری میں 18 فیصد جبکہ ویمن کرکٹرزکے ڈیلی الاؤنس میں سوفیصد اضافہ کردیا گیا۔ویمن کرکٹرزکوغیرملکی دوروں پرملنے والے ڈیلی الاؤنس میں 50 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔

مزید :

کھیل -