انتشار کا ایجنڈا پھیلانے والوں کو ناکامی ہو گی،عمران خان کی حکومت پانچ سال پورے کرے گی: چوہدری پرویز الہی

 انتشار کا ایجنڈا پھیلانے والوں کو ناکامی ہو گی،عمران خان کی حکومت پانچ سال ...
 انتشار کا ایجنڈا پھیلانے والوں کو ناکامی ہو گی،عمران خان کی حکومت پانچ سال پورے کرے گی: چوہدری پرویز الہی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما اور سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے کہا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی پالیسوں کے باعث پنجاب سمیت ملک کے ہر شعبے میں تباہی و بربادی ہو ئی ،شہباز شریف نے سر پلس صوبے کو خسارے میں جھونک دیا،یہی لوگ اے پی سی کے نام پر لوگوں کو اپنے مفاد کے لئے ورغلا رہے ہیں  لیکن انشاللہ عمران خان کی حکومت پانچ سال پورے کرے گی۔

 پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ انتشار کا ایجنڈا پھیلانے والوں کو ناکامی ہو گی ،اپوزیشن انتشار کا راستہ ترک کرے ،عوام ان کا منفی ایجنڈا کامیاب نہیں ہونے دے گی ۔چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ آج پاکستان کو معاشی طور پر جو دن دیکھنے پڑ رہے ہیں اس کی وجہ نواز شریف اور شہباز شریف ہیں،ہمارے ایم پی اے اور ایم این اے بھر پور طریقے سے عمران خان کا ساتھ دیں گے ،بجٹ صوبے کا ہو یا وفاق کا انشاء اللہ پاس ہو گا۔انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت اور جدید ترقی کے میگا پراجیکٹس کے باوجود جب ہم نے حکومت چھوڑی تو صوبائی خزانے میں 100ارب سر پلس تھے،تعلیم،صحت،زراعت،صنعت سمیت ہر شعبہ ہماری حکومت کی جانب سے ملنے والی مراعات اور سہولتوں کے باعث ملک ترقی کر رہا تھا، ہماری حکومت کے جاتے ہی خوشحالی کا یہ سفر رُک گیااور شریف برادران نے ہمارے اچھے کاموں کو بند کرنے کی کوشش کی ۔سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی  نے کہا کہ شریفوں کی حکومت نے صوبے کی ترقی خوشحالی کا پہیہ الٹا چلا دیا ،طلباء،مزدور،صنعتکاروں اور ملازمین کو ہمارے دور میں دی گئی مراعات اور ترقی کے مواقع سے محروم کر دیا گیا،اب عمران خان کی قیادت ملک آگے بڑھے رہا ہے۔