سعودی عرب نے عازمین حج پر عائد بڑی پابندی ہٹالی، خوشخبری سنادی

سعودی عرب نے عازمین حج پر عائد بڑی پابندی ہٹالی، خوشخبری سنادی
سعودی عرب نے عازمین حج پر عائد بڑی پابندی ہٹالی، خوشخبری سنادی

  


جدہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب نے عازمین حج کی سہولت کیلئے امیگریشن لینڈنگ کارڈ کی شرط ختم کردی ۔

سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے رواں سال کے حج سیزن کیلئے امیگریشن لینڈنگ کارڈ ختم کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ سعودی عرب کی جانب سے یہ فیصلہ حجاج کرام کو سہولت کی فراہمی اور جدہ ایئر پورٹ پر رش سے بچنے کیلئے کیا گیا ہے۔ حج کے دنوں میں امیگریشن لینڈنگ کارڈ بھرنے کی وجہ سے جدہ کے کنگ عبدالعزیز ائر پورٹ پر بہت زیادہ رش لگ جاتا تھا جس کی وجہ سے عازمین کو انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

پاکستان کی سرکاری ایئر لائن پی آئی اے 4 جولائی سے حج پروازوں کا آغاز کرے گی جو 5 اگست تک جاری رہے گا، سعودی ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستان سمیت دنیا بھر کی تمام ایئر لائنز کو امیگریشن لینڈنگ کارڈ کے حوالے سے ہدایات جاری کر دی ہیں۔

مزید : عرب دنیا