پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کو جیل سے رہا کردیا گیا

پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کو جیل سے رہا کردیا گیا
پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کو جیل سے رہا کردیا گیا

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کو شہر قائد کی سنٹرل جیل سے رہا کردیا گیا ۔

آئی جی جیل خانہ جات نصرت منگن کا کہنا ہے کہ شرجیل میمن کی ضمانت کے بعد رہائی کے احکامات جیل حکام کو موصول ہوگئے تھے ۔ شرجیل میمن سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے بعد جیل آئے جہاں قانونی کارروائی پوری کرنے کے بعد انہیں رہا کردیا گیا ۔

خیال رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے منگل کو محکمہ اطلاعات سندھ میں پونے چھ ارب روپے کرپشن کے ریفرنس میں سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کی درخواست ضمانت منظورکی تھی۔ ہائیکورٹ کی جانب سے ضمانت منظور ہونے کے بعد ان کے نیب کی جانب سے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں وارنٹ جاری کردیے گئے تھے جنہیں بعد ازاں عدالت نے معطل کردیا تھا۔

مزید : اہم خبریں /علاقائی /سندھ /کراچی