پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت پنجاب نذیر چوہان سے عہدہ واپس لے لیا گیا

پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت پنجاب نذیر چوہان سے عہدہ واپس لے لیا گیا
پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت پنجاب نذیر چوہان سے عہدہ واپس لے لیا گیا

  


لاہور(آئی این پی) پنجاب حکومت نے پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت نذیر چوہان سے عہدہ واپس لے لیا۔

پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت پنجاب  نذیر چوہان کی تبدیلی محکمہ صحت میں سیاسی اثرورسوخ استعمال کرنے پر کی گئی۔ممبر پنجاب اسمبلی نذیر چوہان نے کچھ ایسے غیر قانونی تبادلے کرنے کو کہا جس پر بیوروکریسی نے وزیراعلی کو آگاہ کیا۔ محکمہ صحت کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا کہ کوئی ایسا بندہ چاہیے جو معاملات کو سمجھ سکتا ہو۔نذیر چوہان پر حکومتی اراکین اسمبلی اور محکمہ کی جانب سے شدید تحفظات کااظہار کیا تھا۔ نذیر چوہان کی تعیناتی کے ایک ہفتے بعد ہی ان کی تبدیلی بارے فیصلہ ہو چکا ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور