نیب نے بابر اعوان کو معاف نہیں کیا ، ہمایوں اختر خان کا دعویٰ

نیب نے بابر اعوان کو معاف نہیں کیا ، ہمایوں اختر خان کا دعویٰ
نیب نے بابر اعوان کو معاف نہیں کیا ، ہمایوں اختر خان کا دعویٰ

  


اسلام آباد (ڈیلی پا کستان آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما ہمایوں اختر خان نے کہاہے کہ بابر اعوان کی بریت کا فیصلہ احتساب عدالت کا ہے ، نیب نے تو بابر اعوان کو معاف نہیں کیا، یہ تو عدالت کا فیصلہ ہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”آپس کی بات “میں گفتگو کرتے ہوئے ہمایو ں اختر خان نے کہا کہ بابر اعوان کی بریت کا فیصلہ احتساب عدالت کا ہے ، نیب نے تو بابر اعوان کو معاف نہیں کیا، یہ تو عدالت کا فیصلہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جاوید چودھری نے جو کالم چھاپا تھا ، اس کے بارے میں چیئرمین نیب نے انکار کردیا تھا ، ہمارا نیب پر کوئی دباﺅ نہیں ہے ، موجودہ چیئر مین نیب کو پیپلز پارٹی اورن لیگ نے لگایاتھا ، حکومت ان کو نہیں ہٹا سکتی بلکہ ابھی تو یہ بھی نہیں پتہ کہ ان کو کیسے ہٹایا جاسکتا ہے؟ہمارے اپنے لوگوں کیخلاف تحقیقا ت ہورہی ہیں، علیم خان جیل کاٹ کر آئے ہیں، سبطین خان اس کاغذ پر دستخط کرنے کے الزام میں جوان کی جانب سے کیا ہی نہیں گیا تھا ، جیل میں بیٹھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ کبھی نہیں ہوا کہ ایک حکومت کے وزراءکو پکڑا جائے ۔ان کا کہنا تھا کہ نیب کے 1999کے بعد سے قوانین نہیں بن سکے بلکہ اس کا ایک آرڈیننس کے ذریعے قیام عمل میں لایاگیاتھا اور اسی کے مطابق کام کررہاہے ۔

مزید : قومی