کرپشن بچانے کیلئے احتجاج کر نیوالوں کیساتھ کوئی بھی کھڑا نہیں ہوگا،جو لوگ ذاتی مفادات کیلئے عوام کو گمراہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں:چوہدری محمدسرور

کرپشن بچانے کیلئے احتجاج کر نیوالوں کیساتھ کوئی بھی کھڑا نہیں ہوگا،جو لوگ ...
کرپشن بچانے کیلئے احتجاج کر نیوالوں کیساتھ کوئی بھی کھڑا نہیں ہوگا،جو لوگ ذاتی مفادات کیلئے عوام کو گمراہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں:چوہدری محمدسرور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ اپوزیشن کا ایجنڈہ صرف اور صرف اپنی لوٹی دولت بچانا ہے، انکا ملکی اور عوامی مفادات سے کوئی تعلق نہیں، ذاتی مفادات اور کرپشن بچانے کیلئے احتجاج کر نیوالوں کیساتھ کوئی بھی کھڑا نہیں ہوگا ،جو لوگ ذاتی مفادات کیلئے عوام کو گمراہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں وہ ملک کی ترقی کی راہ میں روڑے اٹکا رہے ہیں۔ 

 گور نر ہاؤس لاہور میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمدسرور نے کہا کہ مزدوروں کا آج کا اجتماع اپوزیشن کے خلاف ریفرنڈم ہے،جو لوگ ملک میں احتجاج کی باتیں کر رہے ہیں ان کو مایوسی ہو گی ،جو لوگ عوام کو گمراہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں وہ ملک کی ترقی کی راہ میں روڑے اٹکا رہے ہیں ،جب اپوزیشن کا ایجنڈا ”کرپشن بچاؤ“ہوگا تو پھر مزدور سمیت کوئی طبقہ ان کے ساتھ کھڑا نہیں ہوگا،ماضی کے حکمرانوں نے30سالوں تک ملک کولوٹا ہے اور آج ملک کو جو بھی مسائل ہیں انکی وجہ بھی ماضی کے حکمرانوں کی کر پشن اور لوٹ مار کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن والے اب مزدور وں اور عوام کے پاس آئیں گے کہ ہم آپ کے حقوق کیلئے احتجاج کر رہے ہیں مگر یہ احتجاج کر پشن بچانے کیلئے ہوگا ،ماضی کے حکمرانوں نے ای آئی بی او کے200ارب بھی کھاگھائے ہیں، مگر اب قوم کا ایک ایک پیسہ ملک میں مزدوروں اور عوام کے حقوق کیلئے خرچ ہوگا۔اس سے قبل گورنر ہاؤس میں منعقدہ  آل پاکستان لیبر کنونشن میں لیبر تنظیموں کے عہدیداروں نے کہا کہ ہم کسی بھی احتجاجیتحر یک کا حصہ نہیں بنیں گے، اپوزیشن نے آج تک پار لیمنٹ کے اندر یا باہر مزدوروں کے حقوق کی بات نہیں کی، انکو سب سے اپنی کر پشن بچانے اور اپنے لوگوں کی پر وڈکیشن آرڈر جاری کر نے کی فکر ہے۔ بھٹہ فیڈریشن کے سر براہ گل عباس نے کہا کہ آج تمام مزدور تنظیموں نے اپنا فیصلہ حکومت کے ہاتھ میں دے دیا ہے، یہ پہلا موقع ہے کہ بھٹہ مزدور اپنے آپ کو بڑے حکومتی ایوان میں بلایا گیا ہے، ہم حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔