مریم نواز کے خلاف مہم چلانے پر وینا ملک کو زور دار جھٹکا لگ گیا

مریم نواز کے خلاف مہم چلانے پر وینا ملک کو زور دار جھٹکا لگ گیا
مریم نواز کے خلاف مہم چلانے پر وینا ملک کو زور دار جھٹکا لگ گیا

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سوشل میڈیا پر پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے خلاف مہم چلانے پر وینا ملک مشکل میں پڑ گئی ہیں۔نجی نیوز چینل ہم نیوز کے مطابق وینا ملک کے خلاف مسلم لیگ ن جاپان کے صدر ملک نور نے ایف آئی اے میں درخواست دائر کردی جس پرسائبر کرائم اسلام آباد کی جانب سے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔

درخواست گزار نے مو¿قف اپنایا ہے وینا ملک نے اپنے تصدیق شدہ ٹویٹر اکاو¿نٹ سے نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اداکارہ کی جانب سے نازیبا الفاظ پر مسلم لیگ ن کے کارکنوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے اور ان کی دل آزاری ہوئی ہے۔مسلم لیگ ن جاپان کے صدر نے ایف ا?ئی اے سے سائبر کرائم ایکٹ کے تحت وینا ملک کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔دائر درخواست میں انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف اور ان کی صاحبزادی کے خلاف الزامات ٹویٹر اکاو¿نٹ سے ہٹائے جائیں۔اس حوالے سے ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے درخواست موصول ہوئی ہے جس پر قانون کے مطابق کارروائی کررہے ہیں۔

مزید : تفریح