اسفندیارولی خان کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے اور ان کی صحت کے بارے پھیلی ہوئی خبروں کی حقیقت سامنے آگئی

اسفندیارولی خان کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے اور ان کی صحت کے بارے پھیلی ہوئی ...
اسفندیارولی خان کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے اور ان کی صحت کے بارے پھیلی ہوئی خبروں کی حقیقت سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیارولی خان کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے اور ان کی صحت کے بارے پھیلی ہوئی خبروں کی حقیقت سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی خان کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے اور ان کی صحت کے حوالے سے پھیلی ہوئی تشویشناک خبروں پر عوامی نیشنل پارٹی کے ترجمان زاہد خان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسفندیارولی خان کاکوروناٹیسٹ مثبت آنےکی بات من گھڑت ہے،اسفندیارولی کی صحت بالکل ٹھیک ہیں ، کارکنان افواہوں پرکان نہ دھریں۔دوسری طرف اسفند یار ولی خان کے صاحبزادے اور پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے بھی اپنے والد کی صحت بارے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ الحمداللہ ملی مشر اسفندیار ولی خان بالکل صحت مند ہیں اور انکی صحت سے متعلق یا کورونا مثبت آنے سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔