نوجوان شہری عامر پر پولیس تشدد اور برہنہ ویڈیو کا معاملہ،وزیراعلی خیبر پختونخوا نے سخت ترین نوٹس لیتے ہوئے بڑا حکم جاری کردیا

نوجوان شہری عامر پر پولیس تشدد اور برہنہ ویڈیو کا معاملہ،وزیراعلی خیبر ...
نوجوان شہری عامر پر پولیس تشدد اور برہنہ ویڈیو کا معاملہ،وزیراعلی خیبر پختونخوا نے سخت ترین نوٹس لیتے ہوئے بڑا حکم جاری کردیا

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)تہکال پولیس کی جانب سےنوجوان شہری عامرپرتشدداوراسکی برہنہ ویڈیو  سوشل میڈیاپروائرل ہونے کے معاملے پر وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے آئی جی کو طلب کرتے ہوئے شرمناک واقعہ کا سخت ترین نوٹس لیا ہےاور ایس ایس پی آپریشن پشاور پولیس کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے ذمہ دار پولیس اہلکاروں کو فوری معطل اور گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق تہکال پولیس کی جانب سےنوجوان شہری عامرپرتشدداوراسکی برہنہ ویڈیو  سوشل میڈیاپروائرل ہونے کے معاملے پروزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے ایس ایس پی آپریشن پشاور پولیس کو فوری طور پر عہدے سے ہٹاتے ہوئے پولیس آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ  آئی جی کے پی کے  کو وزیر اعلیٰ آفس طلب کر لیا  اور ان سے اس شرمناک واقعے کی مکمل تفصیلات معلوم کیں ۔آئی جی کے پی کے نے ملاقات میں واقعہ پر وزیراعلی کو بریفنگ دی ۔وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان آئی جی پی کو واقعے میں ملوث تمام پولیس اہلکاروں کو فوری معطل اور گرفتار کرنے کا حکم دیتے ہوئےواقعے کی انکوائری کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ متاثرہ شہری کو مکمل انصاف دیا جائے گا، واقعے میں جو بھی ملوث پایا گیا اسے سخت سزا دی جائے گی، کسی کو بھی اپنے اختیارات سے تجاوز کر نے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اگر کوئی مجرم بھی ہے تو اس کو سزا دینا عدالت کا کام ہے پولیس کا نہیں، زیادتی کے مرتکب اہلکاروں کو نشان عبرت بنائیں گے۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -