کے الیکٹرک کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر نیپر ا نے نوٹس لے لیا

کے الیکٹرک کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر نیپر ا نے نوٹس لے لیا
کے الیکٹرک کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر نیپر ا نے نوٹس لے لیا

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)شہر قائدمیں کے الیکٹرک کی جانب س غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ اور بجلی کے مبینہ زیادہ بلز وصول کرنےپر نیپرا نے نوٹس لے لیا۔نیپرا کے اعلامیہ کے مطابق نیپرا کی جانب سے کےالیکٹرک کو تفصیلی رپورٹ جمع کرانے کاحکم دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اووربلنگ اور بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے متعلق احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ بجلی کے زیادہ بلز سے متعلق صارفین کو نیپرا ریجنل آفس کراچی میں شکایات درج کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ صارفین اپنی شکایات نیپرا ویب سائٹ پر بھی درج کرا سکتے ہیں۔ جبکہ نیپرا نے کےالیکٹرک کو تفصیلی رپورٹ فوری جمع کر انے کا حکم بھی دیا ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -