حکومت اپنی نااہلی کا الزام آئل کمپنیوں پر لگانا بند کرے، پیپلز پارٹی کا آئل سکینڈل کی تحقیقات کےلیےجےآئی ٹی یاجوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ

حکومت اپنی نااہلی کا الزام آئل کمپنیوں پر لگانا بند کرے، پیپلز پارٹی کا آئل ...
حکومت اپنی نااہلی کا الزام آئل کمپنیوں پر لگانا بند کرے، پیپلز پارٹی کا آئل سکینڈل کی تحقیقات کےلیےجےآئی ٹی یاجوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کےمرکزی رہنما چوہدری منظور احمد نےآئل سکینڈل کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی یاجوڈیشل کمیشن بنانےکامطالبہ کرتےہوئےکہاہےکہ حکومت تیل کی عدم دستیابی پراپنی نااہلی کاآئل کمپنیوں پرالزام لگانابندکرے،ثابت ہوگیاکہ کابینہ کےاندرمفاداتی لابی نت نئےبحران پیداکرکےمال بنارہی ہے۔

تفصیلات کےمطابق  پاکستان پیپلز پارٹی کےسینئررہنمااورسابق رکن قومی اسمبلی چوہدری منظوراحمد نےمائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر سرکاری دستاویزات سامنےلاتےہوئےکہاہےکہ آئل سکینڈل کی تحقیقات کےلیےجےآئی ٹی یاجوڈیشل کمیشن بنایا جائے، دستاویزات سے ثابت ہوگیاکہ تیل کی درآمدروکنےکافیصلہ خودحکومت نےکیا ہے،واضح ہوگیاکہ حکومت معیشت مخالف اورعوام دشمن فیصلے کرنےپرکیوں مجبورہے۔چودھری منظوراحمد کاکہناتھاکہ ثابت ہوگیاکہ کابینہ کےاندر مفاداتی لابی نت نئےبحران پیدا کر کےمال بنارہی ہے، حکومت تیل کی عدم دستیابی پراپنی نااہلی کاآئل کمپنیوں پرالزام لگانا بند کرے،تیل کی کمی کی وجوہات سامنے آنے پر ذمہ داران کےخلاف کارروائی کی جائے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -