لاہورشہر کے سات سلیکٹڈ مقامات کا مکمل لاک ڈاون ،رات گئے ڈی آئی جی آپریشنز کا دورہ ،اہم ہدایات جاری

لاہورشہر کے سات سلیکٹڈ مقامات کا مکمل لاک ڈاون ،رات گئے ڈی آئی جی آپریشنز کا ...
لاہورشہر کے سات سلیکٹڈ مقامات کا مکمل لاک ڈاون ،رات گئے ڈی آئی جی آپریشنز کا دورہ ،اہم ہدایات جاری

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی سنگین صورتحال کے پیش نظر شہر کے سات سلیکٹڈ مقامات کا رات 12 بجے سے مکمل لاک ڈاون کر دیا گیا،مکمل لاک ڈاون کئے گئے علاقوں میں گلبرگ، ماڈل ٹاؤن، فیصل ٹاؤن،گارڈن ٹاؤن،ڈی ایچ اے، گلشن راویاور والڈ سٹی شامل ہیں،ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان کا رات گئے لاک ڈاون کئے گئے علاقوں کا دورہ، پولیس ناکوں پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ،ڈی آئی جی آپریشنز  اشفاق خان نے لاک ڈاون علاقوں میں تعینات پولیس افسران اور اہلکاروں کو الرٹ ہو کر ڈیوٹی کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی سنگین صورتحال کے پیش نظر شہر کے سات سلیکٹڈ مقامات کا رات 12 بجے سے مکمل لاک ڈاون کر دیا گیا،ڈی آئی جی آپریشنز نے ڈیفنس،گلبرگ،فیصل ٹاؤن،گارڈن ٹاؤن سمیت مختلف لاک ڈاون علاقوں کا دورہ کیا۔اشفاق خان کا لاک ڈاؤن علاقوں کے داخلی و خارجی راستوں پر لگائے گئے پولیس ناکوں پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ۔

اس موقع پر متعلقہ پولیس افسران کی ڈی آئی جی آپریشنز کو سکیورٹی اقدامات بارے بریفنگ دی گئی۔ ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے کہا کہ لاک ڈاؤن علاقوں میں تعینات پولیس افسران اور اہلکار الرٹ ہو کر ڈیوٹی کریں،لاک ڈاون پوائنٹس پر تعینات پولیس عملہ ماسک، گلوز، سینٹائزر سمیت کورونا سے بچاو کی حفاظتی تدابیر اختیار کرے۔ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ لاک ڈاون،سکیورٹی اقدامات کورونا پھیلاو کو روکنے اور شہریوں کی اپنی صحت کی حفاظت کے لئے ناگزیر ہیں،لاک ڈاؤن ایریاز کے رہائشی کورونا خطرات کےپیش نظرغیر ضروری نقل وحرکت سےپرہیز کریں،اس دوران شہری گھروں میں محفوظ رہیں،دن میں صرف ایک بار گراسری اور ادویات کی خریداری کے لئے باہر آئیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ لاک ڈاؤن علاقوں میں گراسری،جنرل سٹورز، آٹا چکیاں، پھلوں سبزیوں کی دکانیں، تندور، پٹرول پمپس صبح 9 بجے تا شام 7 بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ میڈیکل سٹورز ،فارمیسی ،ہسپتال، کلینکس لیبارٹریز، کولیکشن پوائنٹس ہفتے میں 7 دن 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔لاک ڈاؤن والے علاقوں میں دودھ،چکن گوشت، مچھلی شاپس اور بیکری شاپس صبح 7 بجے سے شام 7 بجے تک کھلی رہیں گی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -کورونا وائرس -