کراچی میں ڈراموں کی ریکارڈنگ کا آغاز خوش آئند،فنکار

کراچی میں ڈراموں کی ریکارڈنگ کا آغاز خوش آئند،فنکار

  

لاہور(فلم رپورٹر)شوبز کے مختلف حلقوں سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں میں ہر قسم کی ثقافتی سرگرمیوں پر پابندی ہے۔کرونا وائرس کی وجہ سے کلچرل مراکز میں کسی قسم کی تقاریب کا انعقاد نہیں ہورہا۔اس میں گھبرانے کی بات نہیں ہے ہم سب کو ان حالات میں زیادہ سے زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔ یہ بات انتہائی خوش آئند ہے کہ کراچی میں ایک بار پھر ڈراموں کی ریکارڈنگ کا آغاز ہوگیا ہے شوبز شخصیات کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کی خاطر سب کو اپنی سرگرمیاں محدود کرکے گھروں رہنا ہوگا۔ہر شخص صفائی کا خاص خیال رکھے اپنے ہاتھوں کو بار بار دھوئے اور بلا ضرورت گھروں سے باہر مت نکلے۔ہم سب کو حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرنا چاہیے۔شاہد حمید،شان،معمر رانا،مسعود بٹ،پرویز کلیم،میگھا،ماہ نور،شاہدہ منی،لائبہ علی،سہراب افگن،سٹار میکر جرار رضوی،یار محمد شمسی صابری،گلفام،ہانی بلوچ،اچھی خان،ذویا قاضی،مایا سونو خان،ڈیشی راج،آغا قیصر عباس،سدرہ نور،ندا چوہدری،آفرین وقاص کیدو،زری لعل،شہہ پارہ،ستارہ بیگ،لکی ڈیئر،طاہر نوشاد،مختار چن،اسد مکھڑا،شجر عباس،نواز انجم،احمد نواز،محسن گیلانی،دلاور ملک،اکرم اداس،عباس اشرف،افشین اشرف،بینا چوہدری،ڈیشی راج،عمران ساحل،واصف چوہدری اور دیگر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کی ماری عوام کو دباؤ اور ذہنی پریشانی سے نجات دینے کا واحد ذریعہ زیادہ سے زیادہ استغفار اور اللہ کے حضور گڑگڑا کر اپنے گناہوں کی معافی مانگنا ہے۔اللہ تعالیٰ بہت رحیم اور کریم ہے وہ اپنے بندوں کی دعا ہر حال میں سنتا ہے۔یہ مشکل گڑی بہت جلد ختم ہوجائے گی۔

بس تھوڑا صبرکرنا ضروری ہے۔

مزید :

کلچر -