نرمل شاہ کی جلد امریکہ سے واپسی،ٹکٹ کنفرم

  نرمل شاہ کی جلد امریکہ سے واپسی،ٹکٹ کنفرم

  

لاہور(فلم رپورٹر)گلوکارہ نرمل شاہ نے تصدق کی ہے کہ ان کی پاکستان واپسی کی ٹکٹ کنفرم ہو گئی ہے اور وہ آئندہ چند روز میں امریکہ سے وطن واپس پہنچ جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ میں جو مشکلات پیش آئی ہیں وہ ناقابل بیان ہے لیکن میرے اہل خانہ،دوستوں اور پرستاروں کی دعاؤں کا نتیجہ ہے میری وطن واپسی ہو رہی ہے۔نرمل شاہ کی بالآخر سنی گئی،امریکہ سے وطن واپسی کی ٹکٹ مل گئی۔ نرمل شاہ اپنے شوز کے لئے امریکہ گئی تھیں۔

تاہم کورونا وائرس کی شدت میں اضافے اور انٹر نیشنل فلائٹس بند ہونے کی وجہ سے وہ گزشتہ چار ماہ سے امریکہ میں محصور ہو کر رہ گئی تھیں۔مالی مشکلات کی وجہ سے گلوکارہ نرمل شاہ نے وطن واپسی میں مدد دینے کے لئے وزیر اعظم عمران خان سے بھی اپیل کی تھی۔

مزید :

کلچر -