وزیر اعظم عمران خان شوبز انڈسٹری کو تباہی سے بچائیں، عابدہ بیگ

وزیر اعظم عمران خان شوبز انڈسٹری کو تباہی سے بچائیں، عابدہ بیگ

  

لاہور(فلم رپورٹر)معروف سینئر اداکارہ عابدہ بیگ نے کہاہے کہوزیر اعظم عمران خان شوبز انڈسٹری کو تباہی سے بچائیں۔ کرونا وائرس کی وجہ سے فنکار گھروں میں محصور ہیں ان کو روٹی کے لالے پڑگئے ہیں۔ شوبزانڈسٹری میں گزشتہ چندبرسوں سے بہت سی تبدیلیاں رونماہوئی ہیں،سب سے بڑی خرابی لابی سسٹم کی اجارہ داری قائم ہونے سے پیداہوئی اور اب کرونا وائرس نے رہی سہی کسر بھی پوری کردی۔عابدہ بیگ نے مزید کہا کہ ہم نے اچھے ماحول میں کام کیا اور اساتذہ کااحترام اورمحنت کے ذریعے اپنا مقام بنایاتھا لیکن اب یہ روایات دم توڑ چکی ہیں اور سینئرز کو نظراندازکرکے ان کی صلاحیتوں کامذاق اڑایا جا رہاہے۔

سی وجہ سے سینئرفنکاربے روزگاری اورکسمپرسی کاشکار ہو کر مختلف بیماریوں میں مبتلاہوچکے ہیں۔

مزید :

کلچر -