کورونا کا ہمت و حوصلہ سے مقابلہ کرنے کی ضرورت،عالیہ علی

کورونا کا ہمت و حوصلہ سے مقابلہ کرنے کی ضرورت،عالیہ علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(فلم رپورٹر)معروف اداکارہ و ماڈل عالیہ علی نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں لوگ اضطراب کا شکار ہیں ہر شخص پریشان نظر آرہا ہے۔ہمیں ہمت اور حوصلے سے موجودہ حالات کا مقابلہ کرنا ہوگا۔عالیہ علی نے کہا کہ کراچی میں بھی دوچار کے علاوہ کوئی قابل ذکر فلم نہیں بنیں اس سلسلے میں ہمیں باقاعدہ اور ٹھوس منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم لوگ باتیں زیادہ اور عمل کم کرتے ہیں۔ پاکستانی فلموں کی کامیابی کیلئے اچھے موضوعات کاانتخاب کیا جائے اورپردہ سکرین پر نئے چہرے متعارف کرائے جائیں۔عالیہ علی نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری بحرانوں کے بعد بحالی کی طرف بڑھ رہی ہے۔ پاکستانی فلموں کی کامیابی کیلئے اچھے موضوعات کاانتخاب کیا جائے اورپردہ سکرین پر نئے چہرے متعارف کرائے جائیں۔ پڑھے لکھے نوجوانوں کو فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ہمیں بہت سال قبل ہیں مستقبل کی پیش بندی کرلینی چاہیے تھی،لاہور میں عرصہ دراز بعد پنجابی فلمیں دوبارہ بننا شروع ہوئی ہیں لیکن ان کی روش تبدیل نہیں ہوئی۔ہماری پنجابی فلمیں دیکھ پڑوسی ملک نے بہتر پنجابی فلمیں بنائیں اور اب ان کی فلمیں پوری دنیا میں دیکھی اور پسند کی جاتی ہیں۔

مزید :

کلچر -