اداکارہ محب مرزا کو اپنی بیٹی میسا مرزا کی یاد ستانے لگی

اداکارہ محب مرزا کو اپنی بیٹی میسا مرزا کی یاد ستانے لگی

  

لاہور (فلم رپورٹر) اداکارہ محب مرزا کو اپنی بیٹی میسا مرزا کی یاد ستانے لگی جو سابقہ اہلیہ اداکارہ آمنہ شیخ سے علیحدگی کے بعد اب ماں کے ہمراہ امریکہ منتقل ہو چکی ہے۔ انہوں نے فادر ڈے کے موقع پر اپنی بیٹی کی پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کاش وہ یہ جان سکتے کہ ان کی بیٹی اس وقت کہاں ہے اور اسے مل کر گلے لگاتے ہوئے اس کے ساتھ یہ دن مناتے۔انہوں نے مزید لکھا کہ وہ دعا گو ہیں کہ جلد اپنی بیٹی کو دیکھ سکیں۔ قریبی ذرائع کے مطابق اداکارہ آمنہ علیحدگی کے بعد سے اپنی بیٹی اور فیملی کے ساتھ امریکہ مقیم ہیں۔

واضح رہے محب مرزا اور آمنہ شیخ کی شادی 2005 میں ہوئی تھی جو 14 سال برقرار رہی اور دونوں کی ایک ہی بیٹی میسا مرزا ہے۔

مزید :

کلچر -