آج بھی خود کو فن کا طالبعلم سمجھتاہوں، آغا سکندر خان

آج بھی خود کو فن کا طالبعلم سمجھتاہوں، آغا سکندر خان

  

لاہور (فلم رپورٹر) اداکارآغا سکندر خان نے کہا ہے کہ ایک عرصہ گزرنے کے باوجود آج بھی خود کو فن کا طالبعلم سمجھتاہوں کیونکہ فن ایک سمندر کی مانند ہوتا ہے اور انسان اپنی زندگی میں کبھی یہ دعویٰ نہیں کرسکتا کہ میں نے فن کوسیکھ لیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں پچھلے کئی سالوں سے ٹی وی پر کام کررہا ہوں جب بھی مجھے کسی اچھے ڈرامے میں کام کرنے کی پیشکش کی جاتی ہے تو میں فوراً کام کرنے کی حامی بھر لیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہاس وقت کراچی ٹی وی ڈرامہ انڈسٹری مشکلات سے دوچارہے لیکن مجھے دکھ اور افسوس ہوتا ہے کہ ڈرامے کے گڑھ لاہور میں ٹی وی ڈرامہ بحرانی کیفیت سے دوچار ہے۔ لیکن میں نا امید نہیں اور مجھے یقین ہے کہ آئندہ چند برسوں میں فلم انڈسٹری اور ٹی وی ڈرامہ دوبارہ سے اپنے مقام پر واپس آجائے گا اس کے لئے جہاں پر بھی میری خدمات درکار ہوں گی تو میں ہر وقت حاضر ہوں۔

مزید :

کلچر -