کورونا نے لوگوں کے چہروں سے مسکراہٹ چھین لی،ریشم

کورونا نے لوگوں کے چہروں سے مسکراہٹ چھین لی،ریشم

  

لاہور(فلم رپورٹر)معروف اداکارہ و ماڈل ریشم نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی وبا نے لوگوں کے چہروں سے خوشیاں چھین لیں۔اس موذی وبا کے باعث ہر شخص پریشان نظر آتا ہے اللہ تعالیٰ ہم سب پر اپنا رحم فرمائے۔ریشم نے کہا کہ پاکستانی فلم انڈسٹری کی بہتری کیلئے جدوجہد کے ساتھ ساتھ دعاؤں کی بھی ضرورت ہے۔ ریشم نے کہا کہ بین الاقوامی فلم انڈسٹری کا مقابلہ کرنے کیلئے نہ صرف معیاری فلمیں ضروری ہیں بلکہ حکومت پاکستان کو بھی فلم انڈسٹری کیلئے اربوں روپے کے فنڈز دینا ہوں گے۔

ریشم نے کہا کہ گوکہ چند سالوں سے پاکستان میں اچھی فلمیں بننا شروع ہوئی ہیں مگر فلموں میں یکسانیت اور ایک ہی چہرے دیکھ کر عوام سنیما گھروں کا کم رخ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے تیار ہے اور نہ ہی کوئی سرمایہ کار سرمایہ کاری کیلئے آسانی سے آمادہ ہوتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ریشم نے کہا کہ فی الحال شادی کا کوئی ارادہ نہیں البتہ جب بھی کوئی پسند آئے گا تو سب کو بتا کر شادی کروں گی۔

مزید :

کلچر -