دورہ انگلینڈ سے قبل: کھلاڑیوں کے کورونا مثبت نتائج باعث تشویش، رمیز راجہ

دورہ انگلینڈ سے قبل: کھلاڑیوں کے کورونا مثبت نتائج باعث تشویش، رمیز راجہ

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مایہ ناز کمنٹیٹر رمیز راجہ نے کہا ہے کہ دورہ انگلینڈ سے قبل ہی قومی ٹیم مشکلات کا شکار نظر آرہی ہے اتنی بڑی تعداد میں کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنا اچھی بات نہیں ہے بلکہ قابل تشویش ہے دورہ پاکستان کے لئے بہت اہمیت کاحامل ہے جس میں تمام کھلاڑیوں کو مکمل فٹنس کے ساتھ شرکت کرنی ہے تاکہ عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرسکے مگر ابھی دورہ میں کافی عرصہ باقی ہے کھلاڑیوں کے ٹیسٹ مثبت آگئے ہیں اس سے مستقبل میں مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں رمیز راجہ نے کہا کہ کھلاڑیوں کے ٹیسٹ کرنا پاکستان کرکٹ بورڈ کا ایک بہت اچھا فیصلہ ہے اس طرح سے کھلاڑیوں کی صحت جانچے کا بھرپور موقع ملے گا انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ جن کھلاڑیوں کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں وہ جلد صحت یاب ہوجائیں گے مگرتمام کھلاڑیوں کے ٹیسٹ اسی طرح سے وقت کے ساتھ ساتھ لینے کی ضرورت ہے تاکہ عین وقت پر کسی قسم کی مزید مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے انہوں نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں نے لاک ڈاؤن کے دوران اپنی صحت پر مکمل توجہ دی اس کے باوجود مثبت رپورٹ آنا سمجھ سے باہر ہے جبکہ انہو ں نے احتیاطی تدابیر بھی اختیار کی ہوں گی اس کے باوجود یہ صورتحال قابل تشویش ہے رمیز راجہ نے کہا کہ امید ہے کہ انگلینڈ سے سیریز سے قبل تمام کھلاڑی مکمل طور پر فٹ ہوجائیں گے اور ایک بھرپو ر ٹیم میدان میں اترے گی کیونکہ کھلاڑی اسی صورت میں عمدہ پرفارمنس دے سکتے ہیں جب وہ مکمل طور پر فٹ ہوں گے اور ان پر کسی قسم کا کوئی خوف نہیں ہوگا امید ہے مستقبل میں حالات بہتر ہوجائینگے اور کھلاڑی مکمل طور پر فٹ ہونے کے بعد انگلینڈ میں بہترین کرکٹ کامظاہرہ کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ کورونا ٹیسٹ پی سی بی کا ایک اچھا اقدام ہے اور ا سے کم ازکم یہ معلوم ہوجاتا ہے کہ کوئی کھلاڑی اس وباء میں تو مبتلانہیں ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -