سلیکشن کمیٹی نے میرٹ پر کھلاڑیوں کا انتخاب نہیں کیا،کامران

سلیکشن کمیٹی نے میرٹ پر کھلاڑیوں کا انتخاب نہیں کیا،کامران

  

لاہور (سپورٹس رپورٹر) ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل نے ایک بار پھر کہا ہے کہ پرفارمنس کے باوجود جب بھی پاکستان ٹیم میں انتخاب نہیں ہوتا تو وہ مایوس ہو جاتے ہیں تاہم وہ پھر بھی خود کو متحرک رکھتے ہیں اور نئے سرے سے اس عزم کے ساتھ دوبارہ اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کرتے ہیں کیونکہ انہیں پاکستان ٹیم میں واپس آناہے۔ایک انٹرویومیں کامران اکمل نے کہا کہ پرفارمنس کے باوجود جب سلیکشن نہیں ہو تی تو مایوسی ضرور ہوتی ہے، پرفارمنس کے باوجود مجھے موقع نہیں مل رہا، کچھ برسوں میں جس طرح کا سلوک میرے ساتھ کیا جا رہا ہے وہ کسی سے ڈھکا چھپا ہوا نہیں، میں خود کو متحرک رکھنے کی کوشش کرتا ہوں، میرا کام یہی ہے کہ میں جس سطح پر بھی کسی بھی ٹیم کی جانب سے کھیلوں، اچھا کھیلوں اور اپنی پرفارمنس برقرار رکھوں۔کامران اکمل نے الزام لگایا کہ گزشتہ سلیکشن کمیٹی نے میرٹ پر کام نہیں کیا، پرفارمنس والوں کو نہیں چنا گیا بلکہ پسند و ناپسند کی بنیاد پر ٹیمیں تیار کی جاتی رہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ پانچ چھ برسوں میں مینجمنٹ میں جو لوگ اور کوچز آئے ان کی وجہ سے کرکٹ کو نقصان پہنچا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -