حارث، حیدر اور شاداب کی مداحوں سے دعاؤں کی اپیل

حارث، حیدر اور شاداب کی مداحوں سے دعاؤں کی اپیل

  

لاہور(یواین پی)کورونا وائرس کا شکار پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف، نوجوان بیٹسمین حیدر علی اور لیگ سپنر شاداب خان نے کہا کہ کووڈ ٹیسٹ تو مثبت ہے لیکن طبیعت بہتر ہے، سب سے دعاؤں کی درخواست ہے۔فاسٹ باؤلر حارث رؤف، شاداب خان اور حیدر علی کے ٹیسٹ 21جون کو پنڈی میں ہوئے تھے جو پازیٹو آئے، تینوں کھلاڑیوں میں کووڈ 19 کی علامات تو نہیں لیکن ایس او پیز کے تحت تینوں نے خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے۔حارث رؤف نے سوشل میڈیا پرپیغام میں کہا کوویڈ19 ٹیسٹ مثبت ہے لیکن خوش قسمتی سے ان کی طبیعت مستحکم ہے۔ اپنی قیمتی دعاو?ں میں یاد رکھیں، ہر صورت احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔سپنر شاداب خان نے کہا کہ ان کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے،اپنی دعاو?ں میں مجھے یاد رکھیں تمام افراد کی حفاظت کیلئے دعا کرتا ہوں۔ٹیسٹ کپتان اظہرعلی نے کوروناوائرس کا شکار کھلاڑیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے۔

حسن علی کا کہنا ہے کہ اپنے دوست شاداب خان سے بات کی ہے، وہ ٹھیک ہیں سب کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی اپیل ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -