ہاکی ٹیم مستقبل میں عمدہ پر فارمنس دکھائے گی، محمد رضوان سینئر

  ہاکی ٹیم مستقبل میں عمدہ پر فارمنس دکھائے گی، محمد رضوان سینئر

  

لاہور(افضل افتخار) قومی ہاکی ٹیم کے کپتان محمد رضوان سینئرنے کہا ہے کہ پاکستان ہاکی مستقبل میں مضبوط ٹیم بن کر ابھرے گی فیڈریشن کوششوں سے جلد ہی پاکستان کی ہاکی ٹیم کامیابیوں کا سلسلہ شروع کردے گی اس حوالے سے پی ایچ ایف کام کررہی ہے انہوں نے کہا کہ کورونا کے باعث گھروں میں آن لائن تربیت کا سلسلہ جاری ہے جس سے مستقبل میں فائدہ ملے گا انہوں نے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیوں کو شروع کرنے کے لئے بہت زیادہ احتیاطی تدابیر کی ضرورت ہے کیونکہ کھلاڑیوں کی زندگیاں بہت قیمتی ہیں محمد رضوان نے کہا کہ کھیلوں کوبہت زیادہ نقصان ہوچکا ہے مگر اب اس وباء کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے آغاز کے لئے پلاننگ کرنی ہوگی اور اس کے لئے حکومت پاکستان کو سوچ و بچار کی ضرورت ہے بطور کپتان انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ پوری ٹیم کو ساتھ لیکر چلوں اور ٹیم کے تمام کھلاڑی میری بھرپور مدد کرتے ہیں امید ہے کہ جب کھیلوں کی سر گرمیاں شروع ہوگی تو پاکستان کی ہاکی ٹیم شائقین کو ایک نئے انداز میں نظر آئے گی ہمیشہ جیت کے لئے میدان میں اترے ہیں اور کوشش ہوتی ہے کہ ہر میچ میں عمدہ پرفارمنس دوں مزید کہا کہ پاکستان میں ہاکی کا بے پناہ ٹیلنٹ ہے اور بہت تیزی سے یہ ٹیلنٹ منظر عام پر آرہا ہے جس سے کھیل کو فروغ مل رہا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -