ملک میں مخلص ومدبر قیادت کاقحط خطرناک ہے،سلمان پرویز
لاہور(پ ر)انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی سینئر نائب صدر سلمان پرویز نے کہا ہے کہ تھر میں ہرسال پیداہونیوالے قحط سے زیادہ ملک میں مخلص ومدبر قیادت کاقحط خطرناک ہے۔غذائی بحران کی بات ہو یاقیادت کافقدان ہودونوں صورتوں میں ملک اورمعاشرے بربادہوجاتے ہیں۔ہمارے ہاں جس کے پاس قیادت ہے اس کے پاس اخلاقیات اورقابلیت نہیں اورجس کے پاس یہ دونوں خوبیاں ہے کوئی اس کی قیادت کوتسلیم نہیں کرتا۔بابائے قوم قائداعظم ؒ کے انتقال سے اب تک پاکستان مخلص،مدبر اورنیک نیت قیادت سے محروم ہے۔
عوام قومی بحرانوں اوربدامنی سے نجات کیلئے سچی اوراچھی قیادت تلاش کریں