جادو سے بنائی جانے والی حکومت زیادہ دیر قائم نہیں رہتی،پرویز ملک

جادو سے بنائی جانے والی حکومت زیادہ دیر قائم نہیں رہتی،پرویز ملک

  

لاہور(جنرل رپورٹر،لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ ن لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک، و جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا ہے کہ جادو سے حکومتیں بنائی جا سکتی ہیں لیکن قائم نہیں رہتی۔ معیشت تباہ مزدور پریشان ہے اور معیشت موت کے منہ میں ہے۔جو کہتے تھے حکمران چور ہوں تو عوام ٹیکس نہیں دیتے آج کم ٹیکس وصولی سے ثابت ہوا گیاچورر کون ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پارٹی عہدیداروں و کارکنوں سے گفتگو کے دوران کیا۔

اس موقع پر سید توصیف شاہ،غزالی سلیم بٹ،کرنل مبشر جاوید،چوہدری عبدالمجید چن نمبردار، چوہدری شہباز سمیراامجد،اظہر فاروقی تنویر ضیا بٹ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے مسلم لیگ ن کی قیادت سے بڑھ کر کسی جماعت کا کردار نہیں،پی ٹی آئی کی حکومت نے پنجاب کے خود کفیل صوبے کی معیشت کو تباہ و برباد کر دیا ہے,شہباز شریف سمیت اپوزیشن کے دیگر اہم رہنماؤں کو بد ترین انتقام کا نشانہ بنایا جا رہاہے، اس کا حساب لیا جائے گاا، کسی کو بھاگنے نہیں دیا جائے گا کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے، وقت سدا ایک جیسا نہیں رہتا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -