لیسکوچیف کی ای کھلی کچہری، سائلین کی شکایات پر فوری احکامات

  لیسکوچیف کی ای کھلی کچہری، سائلین کی شکایات پر فوری احکامات

  

لاہور(سٹی رپورٹر) چیف ایگزیکٹو لیسکو مجاہد پرویز چٹھہ نے عوامی شکایات کے فی الفور ازالے کے لئے لیسکو ہیڈ کوارٹر میں فیس بک کے لائیو سیشن کے ذریعے صارفین کی آن لائن شکایات سْنیں۔ جنرل منیجر ٹیکنیکل معین الدین، کسٹمر سروسز ڈائریکٹر چوہدری بشیر،چیف انجینئرپلاننگ عمانوایل سردار، چیف انجینئر او اینڈ ایم ڈسٹری بیوشن رانا عبدالستار،منیجر شکایت سیل طاہر محمود ندیم، منیجر پی آراو عمران افضل خان اور لاہور سرکلز کے ایس ایز چیف لیسکو کے ہمراہ تھے جبکہ باقی سرکلز کے ایس ایز بھی آن ویڈیو تھے۔ لیسکو چیف کی ای کچہری میں ریجن کے تمام آٹھوں سرکلز میں رہائش پذیر صارفین نے بھرپور شرکت کی۔ لیسکو ای-کچہری میں مختلف نوعیت کی تقریباً190 شکایات موصول ہوئیں۔چیف ایگزیکٹو نے موصول شدہ شکایات پر متعلقہ افسران کو فی الفور ہدایات جاری کیں۔صارفین کی شکایات کے ازالے میں کوتاہی برتنے والے افسران و ملازمین کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔واضح رہے کہ یہ ای کچہریاں وزیراعظم پاکستان اور وزارت توانائی کی خصوصی ہدایات پر شروع کی گئی ہیں۔ جن کا مقصد ملک بھر میں پھیلی کرونا وائرس کی وباء کو مدِ نظر رکھتے ہوئے عوامی شکایات کا ان کے گھر کی دہلیز پر ہی ازالہ کیا جانا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -