عالم کی موت سے جہالت چھا جاتی ہے،قاری زوار بہادر

عالم کی موت سے جہالت چھا جاتی ہے،قاری زوار بہادر

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) جمعیت علماء پاکستان کے زیر اہتمام علماء اہلسنّت سیمینار المرکز الاسلامی میں حافظ نصیر احمد نورانی کی صدارت میں ہوا۔ سیمینار میں شیخ الحدیث مولاناغلام محمدسیالوی،پیر سید محمدفاروق القادری،مفتی عبدالحلیم ہزاروی،مناظر اسلام مولانا عبدالتواب صدیقی،پیر طریقت محمد کبیر علی شاہ چورہ شریف،قاری محمد اسحاق سعیدی،تحریک نظام مصطفےٰ کے سپاہی ماسٹر غلام محمد،نور احمد صدیقی اور دیگر مرحومین کی مدارس دینیہ میں اسلامی تعلیمات کے فروغ،مقام مصطفےٰﷺ کے تحفظ،نظام مصطفےٰ کے نفاذ،ناموس رسالت اور ختم نبوت کیلئے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔جمعیت علماء پاکستان کے رہنماء مفکر اسلام علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا عالم کی موت سے جہالت چھا جاتی ہے۔

خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بڑی تعداد میں علماء حق کا اٹھ جانا ملت کے لیے اندھیرے اور بہت بڑے نقصان کا باعث ہے۔ عالم کی موت سے جہالت چھا جاتی ہے اور روشنی اُٹھ جاتی ہے۔

موجودہ حالات میں بڑے بڑے متقی علماء اور پیران طریقت کا انتقال ملک و قوم کے لیے بہت بڑا سانحہ ہے۔سیمینار میں مفتی تصدق حسین،مولانا سلیم اعوان،رشید احمدرضوی،محمد ارشد مہر،مفتی محمد جمیل رضوی،مولانا شبیر حسین فریدی،مولانا حاجی شوکت علی،قاری لیاقت علی رضوی،مولانامحمد اعظم،مولانا مستنصر نورانی،قاری اعجاز نورانی اور دیگر نے شرکت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -