ایم ڈی پنجاب سیڈ کارپوریشن آج ریٹائرڈ ہوجائیں گے

ایم ڈی پنجاب سیڈ کارپوریشن آج ریٹائرڈ ہوجائیں گے

  

لاہور(پ ر) ایم ڈی پنجاب سیڈ کارپوریشن محمود جاوید بھٹی آج بروز (جمعرات) کو ریٹائرڈ ہوجائیں گے۔ محمود جاوید بھٹی اس سے پہلے کمشنر فیصل آباد تھے تقریبا 6 ماہ قبل محمود جاوید بھٹی نے بطور ایم ڈی پنجاب سیڈ کارپوریشن کا چارج سنبھالا اور چھ ماہ میں بہترین کارکردگی دکھائی۔ گندم کی پرکیور منٹ دیگر زرعی اجناس کی مارکیٹنگ سمیت ہر شعبے میں مثالی کام کیا۔ محمود جاوید بھٹی نے اپنی پنجاب سیڈ کارپوریشن کی سروس میں کسانوں کو بے پناہ عزت د ی اور معیاری بیج فراہم کرنے میں دن رات محنت کی۔ پروسیسنگ پرکیورمنٹ اور مارکیٹنگ کی طرف خصوصی توجہ دینے سے پنجاب سیڈ کارپوریشن کومزید مضبوط اور مستحکم کیا جس کا اعتراف وزیر زاعت ملک نعمان لنگڑیال، سیکرٹری زراعت واصف خورشید کے علاوہ ایسوسی ایشن کے صدر شمشاد وڑائچ،سیکرٹری عامر بھٹی اور فنانس سیکرٹری حافظ انعام الحق، یونین کے صدر شہباز بریار، جنرل سیکرٹری حافظ اسحاق اور ملازمین نے بھی کیا۔

وزیر زراعت نے کہاکہ ایم ڈی پنجاب سیڈ کارپوریشن محمود جاوید بھٹی کو ان کی سروس کا اعتراف کرتے ہوئے ایک تقریب میں ان کو گولڈ میڈل پہنایا جائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -