ڈالر کی اونچی اُڑان نے ملکی معیشت کو ہلا کر رکھ دیا،ملک نعیم

ڈالر کی اونچی اُڑان نے ملکی معیشت کو ہلا کر رکھ دیا،ملک نعیم

  

لاہور(سٹی رپورٹر)مرکزی تنظیم تاجران لاہور کے سینئر وائس چیئرمین ملک نعیم نے کہا ہے کہ ڈالر کی اونچی اُڑان نے ملکی معیشت کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ ہر گزرتے دن سے روپے کی گرتی قدر نے ملکی معیشت کو شدید مشکلات سے دوچار کررکھا ہے۔ گزشتہ ایک ماہ میں اوپن مارکیٹ سے سستے داموں ڈالر خرید کر عوام کو بلیک کرتے ہوئے ڈالر کار یٹ اپنی مرضی سے نکال کر عوام کو بلیک میل کررہے ہیں۔ حکومتی اداروں کی ان ملکی ترقی وخوشحالی کے دشمن عناصر کو نظر انداز کرنے کی روش ملکی معاشی حالات کیلئے انتہائی ناخوشگوار اور زہر قاتل ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -