حکومتی پالیسیاں کسی بڑے طوفان کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتی ہیں،مخدوم احمد

حکومتی پالیسیاں کسی بڑے طوفان کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتی ہیں،مخدوم احمد

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود نے پارٹی کی فیڈرل کونسل کے رکن عبدالقادرشاہین کے ہمراہ حکومتی غیر آئینی اقدامات اور سیاسی گرفتاریوں کے بعد سرکاری اداروں سے غریب محنت کشوں کی ہزاروں کی تعداد میں جبری برطرفیوں کے پلان سمیت ٹریڈیونینز سے وابستہ مزدور لیڈروں کو ہراساں کئے جانے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ ایسی اوچھی حکومتی پالیسیاں کسی بڑے طوفان کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتی ہیں۔

آئی ایم ایف کی ہدایات پر سرکاری اداروں اور اثاثوں کی نجکاری کے نام پر لوٹ مار ملازمین کی برطرفیاں کسی صورت برداشت نہیں کی جائینگی۔ پیپلز پارٹی ریلوئے واپڈا سٹیل ملز سمیت قومی ائیر لائین پی آلئی ائے کے ملازمین کے اصولی موقف اور مطالبات کی مکمل حمائیت کرتی ہے اور کرتی رہے گی۔سابق گورنر پنجاب نے کہا کہ محنت کشوں اور سیاسی کارکنوں کی گرفتاریاں آمرانہ وطیرہ بن چکی ہیں۔ مہنگائی اور آئی ایم ایف کے بجٹ کے خلاف احتجاج کرنا ہر پاکستانی کا حق ہے۔حکومتی عوام دشمن پالیسیوں اور کورونا وباء جیسے حالات کی وجہ سے بائیس کروڑ عوام تنگ ہیں یہی صورتحال رہی تو سب سڑکوں پر آئیں گے،تھانے، جیل اور قلعے کم پڑ جائیں گے، حکومت کس کس کو گرفتار کرے گی،بہتر ہے کہ حکومت گرفتاریوں کے بجائے اپنی توجہ بجٹ کو عوام دوست بنانے پر لگائے،اگر بجٹ عوام دوست نہ بنا تو پھر حکمرانوں کو عوام کے غضب سے کوئی نہیں بچا سکے گا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں پاکستان دشمن بیرونی مداخلت ناقابل برداشت ہے۔ 70 سالوں سے پاکستان اتنا کمزور نہیں ہوا جتناآج ہے۔ملک نازک ترین دور سے گزر رہا ہے کورونا وباء اور لاک ڈاون سے معیشت تباہ ہوچکی ہے۔ سلیکٹڈ وزیراعظم کا ہر قومی ایشو پر یوٹرن جھوٹ نہیں اسکی سیاسی بصیرت ہے۔ جو سیاسی قیادت کو جیلوں میں ڈال کر اور غریب محنت کشوں کو اداروں سے جبری بے روزگار کرکے 71 کا سانحہ دھرانے کی کوششوں اور پالیسیوں پر گامزن ہے۔ جو کسی بھی صورت ملک و قوم کے مفاد میں نہیں اور ہم کسی بھی صورت انکی یہ کوشش کامیاب نہیں ہے ہونے دینگے۔پارٹی رہنماوں کا کہنا تھا کہ حکومت کو ساز گار ماحول پیدا کرنااور احتساب کے نام پر انتقام بند کرنا ہوگا۔سلیکٹڈ حکومت اپنے منطقی انجام سے خوفزدہ ہوکر مخالفین کو ٹارگٹ کرنے کی اوچھی حرکتوں سے باز رہے۔ حکمران اپوزیشن کو بلڈز کرنے کا خیال دل سے نکال دیں قوم کو گھمراہ کرنے کا وقت گزر چکا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیساکھیوں پر قائم حکومت کے پاوں اکھڑ چکے اب اس کا بیانیہ نہیں چل سکتا۔حکومتی حواری اور وزراء کا آٹا چینی چور ٹولہ خود اپوزیشن کا کام کر رہا ہے ہمیں کو?ی جلدی نہیں حکمرانوں کو گھر جانے کی جلدی ہے ہم چاہں تے ہیں کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -