پی یو ایڈمنسٹریٹر اینڈ ٹیکنیکل سٹافایسوسی ایشن کا ایکشن کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

  پی یو ایڈمنسٹریٹر اینڈ ٹیکنیکل سٹافایسوسی ایشن کا ایکشن کمیٹی تشکیل دینے ...

  

لاہور(سٹی رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی ایڈمنسٹریٹر اینڈ ٹیکنیکل سٹاف ایسوسی ایشن لاہور، پنجاب یونیورسٹی آفیسر ویلفیئر ایسوسی ایشن پنجاب یونیورسٹی سٹینو گرافرز اینڈ سیکرٹریز ایسوسی ایشن کی مشترکہ میٹنگ ایڈمن بلاک میں ہوئی۔ جس میں طے کیا گیاکہ تینوں ایسوسی ایشنز کی مشترکہ ایکشن کمیٹی تشکیل دے کر ملازمین کے مفادات کے حصول کے لئے کام کیا جائے۔صدر ناصر رحمت، جنرل سیکرٹری طارق محمود نیازی، سینئرنائب صدر محمد شاہد، جوائنٹ سیکرٹری چوہدری ظفر گوندل، ایگزیکٹو ممبر کاشف کریم اور یونس قادری نے میٹنگ میں شرکت کی جبکہ آفیسر ویلفیئر ایسوسی ایشن کے نائب صدر ڈاکٹر توقیر احمد، جوائنٹ سیکرٹری کاشف نذیر ہنجرا، سیکرٹری نشر و اشاعت حاجی محمد وارث، ایگزیکٹو ممبر ضیاء اللہ چوہدری اور سٹینو گرافر ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری گلفام نے شرکت کی۔ سینٹ اور سنڈیکیٹ کی نمائندگی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی اور ملازمین کے لئے سینٹ اور سنڈیکیٹ میں نمائندگی سے کسی طور پر دستبردار نہ ہونے کا فیصلہ کیا گیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -