حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہے،ثانیہ کامران

حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہے،ثانیہ کامران

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)تحریک انصاف سنٹرل پنجاب وومن ونگ کی صدر و ایم پی اے ثانیہ کامران نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے اور ان کو ریلیف فراہم کرنے میں ہمہ وقت کوشاں ہے،(ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کے حواریوں کو تنقید کرنے کے سوا کوئی دوسرا کام نہیں، کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے پی ٹی آئی کی حکومت نے مثالی اقدامات کئے،انہوں نے کہاکہ حمزہ شہبازاورعظمیٰ بخاری اپنی قیادت کی کرپشن پر پردہ ڈالنے کے لئے جھوٹ کا سہارالیتے ہیں، عوام ان فریبیوں اور چکر بازوں کے جھانسے میں نہیں آنے والے۔


، کئی دہائیوں سے ن لیگ کے نکمے ٹولے نے صوبے کا بیڑہ غرق کیا، پی ٹی آئی کی حکومت عوام کی بلاتفریق خدمت پر یقین رکھتی ہے۔