حکومت کی ناقص کارکردگی نے عوام کو مایوس کیا،امجد چوہدری،عظمت شاہ

  حکومت کی ناقص کارکردگی نے عوام کو مایوس کیا،امجد چوہدری،عظمت شاہ

  

لاہور(سٹی رپورٹر) ہم عوام پاکستان کے سینئر وائس چیئرمین امجد چوہدری، وائس چیئرمین سید عظمت علی شاہ نے کہا ہے کہ گزشتہ دو سال سے حکومت کی ناقص ترین کارکردگی نے عوام کو شدید مشکلات سے دوچار کردیا ہے۔ کورونا وائرس کی ناقص ترین منصوبہ بندی اور ہسپتالوں کے بدترین حالات میں بلکتے، سسکتے عوام حکومت کی ناتجربہ کاری اور غیر دانشمندانہ فیصلوں پر نوحہ کناں نظر آتے ہیں۔ستر سالوں سے ملک کے وسائل کو نوچتے غریب کش جمہوری نظام کی اب مستقل رخصتی کا وقت قریب آن پہنچا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -