وزیر اوقاف کا سرکاری اراضی قبضہ گروپوں سے واگزار کرانے کا حکم
لاہور(فلم رپورٹر)وزیر اوقاف ومذہبی امور سید سعیدالحسن شاہ نے بہاولپور کے معروف صوفی بزرگ حضرت خواجہ محکم الدین سیرانیؒ کے دربار کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ایڈمنسٹریٹر بہاولپور غلام عباس بھی موجود۔صوبائی وزیرنے مزار پرپھولوں کی چادر چڑھائی اورملک و قوم کی ترقی خوشحالی اور ہر قسم کے وبائی امراض کے نجات کے لئے دعا بھی کی۔
۔ انہوں نے مزار کے اردگر صفائی ستھرائی، سیکورٹی اور کرونا وائرس کی احتیاطی تدابیر کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ بھی لیااور زائرین کے لئے شیلٹر، پینے کے ٹھنڈے پانی، لنگر اور دیگر سہولیات کیلئے فوری احکامات جاری کئے۔اس موقع پر انہوں نے زونل آفس ایڈمنسٹریٹر کا بھی دورہ کیااور اوقاف اراضی کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے قبضہ مافیاسے اراضی و اگزاری کے لئے سخت احکامات جاری کئے۔