اسلامی جمعیت طلبہ حالیہ بجٹ کو مسترد کرتی ہے،راجہ عمیر

  اسلامی جمعیت طلبہ حالیہ بجٹ کو مسترد کرتی ہے،راجہ عمیر

  

لاہور (لیڈی رپورٹر)مرکزی ترجمان اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان راجہ عمیر نے ایم ایس او کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ وفاقی، صوبائی بجٹ کو مکمل مسترد کرتی ہے اور طلبہ کے مسائل کے لئے اپنے مطالبات حکومت کے سامنے رکھتی ہے جن میں سب سے پہلے ملک بھر میں ڈھائی کروڑ بچے تعلیم سے محروم ہیں ان کے لئے کوئی منصوبہ بنایا جائے اور لیپ ٹاپ ری انبار سیمنٹ سکیم کو بحال کیاجائے۔کرونا وائرس کے پیش نظر تمام جامعات میں طلبہ کی فیس معاف کی جائے۔

، آن لائن کلاسسز کو موثر بنانے کے لیے فی الفور اقدامات کیے جائیں، تعلیمی دشمن بجٹ طلبہ کے مستقبل سے کھیلنے کے مترادف ہے ہمارے مطالبات پر عملدرآمد نا ہوا تو جلد ملک بھر میں احتجاج کی کال دیں گے۔ اس موقع پر دیگر طلبہ تنظیموں کے نمائندگان جن میں آئی ایس ایف، پی ایس ایف، اے ٹی آئی، منہاج اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن و دیگر طلبہ تنظیموں کے نمائندگان بھی موجود تھے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -