طیارہ حادثہ کی رپورٹ جاری کرنا حکومت کی کامیابی ہے،رضوانہ غضنفر

طیارہ حادثہ کی رپورٹ جاری کرنا حکومت کی کامیابی ہے،رضوانہ غضنفر

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی انفارمیشن سیکرٹری شعبہ خواتین سینٹرل پنجاب رضوانہ غضنفر نے کہا ہے کہ طیارہ حادثہ کی عبوری رپورٹ ایک ماہ میں جاری کرنا حکو مت کی کامیابی ہے وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ وہ اس حادثہ کی تحقیقاتی رپورٹ جلد منظر عام پر لائیں گے جس پر عمل کرتے ہو ئے وزیر ہوا با زی غلام سرور خان نے گزشتہ روز رپورٹ جاری کی۔انہوں نے کہا کہ اس سے قبل ہونے والے حادثوں کی آج تک رپورٹ جاری نا ہو سکی۔ان کا کہنا تھا کہ طیارہ حادثہ میں ہونے والی جانوں کے نقصان کی تلافی نا ممکن ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر ہوائی باز نے یہ ثابت کیا کہ کوئی بھی کام نا ممکن نہیں ہے، دوسری ائیر لائنز کے حادثوں پر مبنی رپورٹ بھی جلد جاری کر دی جائے گی۔

کیونکہ وزیر اعظم عمران خان اس حوالے سے کافی سنجیدگی کے ساتھ سارے معاملات کو دیکھ رہے ہیں اور لمحہ بہ لمحہ آگاہ ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -