شہباز شریف کی تجاویز کو سیاسی ایجنڈا کہنا افسوسناک ہے،عظمیٰ بخاری
لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ حکومت ہر ہفتے چند گلیاں بند کرکے کورونا کو کنٹرول کرنے کے منصوبے لانچ کررہی ہے۔حکومت نے شہباز شریف کی تجاویز کو سیاسی ایجنڈے کا نام دیا۔اگر حکومت آج شہبازشریف کی تجاویز پر عمل کرتی تو ملک میں حالات مختلف ہوتے۔شہبازشریف کی بنائی لیباٹریاں آج پنجاب کے عوام کیلئے مستفید ثابت ہو رہی ہیں۔یاسمین راشد صاحبہ دنیا موثر لاک ڈاؤن کے ذریعے کورونا وباء پر قابو پارہی ہے۔
لیکن آپ لوگوں نے لاک ڈاؤن کو مذاق بنادیا ہے۔کورونا سے چار ہزار لوگوں کی ہلاکت ہوچکی ہیں۔ حکمران پھر بھی حالات کنٹرول میں ہیں کے دعوے کررہے ہیں۔مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا یاسمین راشد کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہاحکمران طبقہ بے حس،لاپروا،لاچار اور کمزور ہو چکا ہے۔حکومتی ترجمان خود کو کمروں میں بند کرلیں کورونا خود ہی ختم ہو جائے گا۔
تین ماہ سے حکومت کورونا پر کوئی پلان یا پالیسی بنانے میں ناکام رہی ہے۔عمران خان پہلا وزیراعظم ہے جو کہتا ہے صوبوں کے وزیراعلیٰ میری بات سننے کو تیار نہیں۔کمزور اور بے اختیار وزیراعظم نے پاکستان کے 22کروڑ عوام کی زندگیاں داو پر لگادی ہیں۔شہبازشریف قومی جذبے کے تحت کورونا کے خاتمے کیلئے وطن واپس آئے۔شہبازشریف نے آتے ہی حکومت کوکوروناسے نمٹنے کیلئے موثر پلان دیا۔