اونٹنی کا دودھ قوت مدافعت بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے،نعیم طارق

اونٹنی کا دودھ قوت مدافعت بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے،نعیم طارق

  

لاہور(پ ر)ورلڈ کیمل ڈے کی مناسبت سے ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان کی طرف سے اونٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے ایک انٹرنیشنل آن لائن سیمینار منعقد کیا گیا،اس سیمینار میں 10 سے زائد ممالک کے 12 سکالرز نے خطاب کیاجن میں آسٹریلیا، فرانس، آسٹریا، کینیا، ایران، عراق، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور چائنہ کے سائنس دان شامل تھے۔یونیورسٹی آف ویٹرنری و اینمل سائنسز لاہور کے سابق وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرمحمد نواز نے خصوصی مہمان کے طور پر تقریب میں شرکت کی۔ شرکاء سے اپنے خطاب میں ریکٹر ورچوئل یونیورسٹی نعیم طارق نے کہا کہ اونٹ کے دودھ میں لیکٹوفرن کی شرح ماں کے دودھ کی طرح زیادہ ہوتی ہے جو انسانی جسم میں قوت مدافعت کو بڑھانے کی راہ ہموار کرتا ہے ڈاکٹر نواز نے بھی خطاب کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -