محفوظ الرحمن نعیمیؒ کی دینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،علماء

محفوظ الرحمن نعیمیؒ کی دینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،علماء

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے بانی مفتی محمدحسین نعیمیؒ کے بڑے صاحبزادے،ڈاکٹرسرفراز نعیمی شہیدؒ کے بھائی اورڈاکٹرراغب حسین نعیمی کے تایا جان وسسرپروفیسر علامہ محفوظ الرحمان نعیمی ؒ کے ایصال ثواب کیلئے منعقدہ رسم قل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علماء کرام نے کہاکہ محفوظ الرحمان نعیمی ؒ کی دینی وتعلیمی خدمات کوہمیشہ یادرکھاجائیگا۔آپؒ عجز وانکساری پیکر تھے، پوری زندگی تعلیم کے فروغ کیلئے کوشاں رہے،سادگی، اخلاص اور اعتدال پروفیسر محفوظ الرحمان نعیمیؒ کے نمایاں اوصاف تھے۔وہ پوری زندگی عدم برداشت کے فلسفہ پر کار بند رہے۔تقریب سے ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹرراغب نعیمی،معروف روحانی پیشوا پیر جمیل الرحمان چشتی،تحریک منہاج القرآن کے رہنما ڈاکٹرعلی اکبر ازہری،معروف ماہرتعلیم پروفیسر ارشد اقبال نعیمی،شیخ الحدیث مولانا محبوب احمدچشتی،مفتی صابر الاامینی،مفتی انتخاب احمدنوری دیگر نے خطاب کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -