گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے،عارف واحدی

گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے،عارف واحدی

  

لاہور (نمائندہ خصوصی)اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں بھر پور حصہ لیں گے، عہدیداران و کارکنان تیاری کرلیں۔علامہ عارف واحدی کا مزید کہنا تھاکہ پارلیمانی بورڈ کی تشکیل کی جارہی ہے اور تمام حلقوں سے اُمیدواروں کے نام طلب کر لئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نگران حکومت کا اعلان ہو نا مستحسن اقدام ہے، توقع کرتے ہیں کہ نگران حکومت شفاف انتخابات کویقینی بنائے گی۔اور اسلامی تحریک پاکستان کا وفد عنقریب گلگت بلتستان کا دورہ کرے گاتمام مروجہ اقدامات تسلسل کے ساتھ جاری ہیں،انہوں نے مزید کہاکہ اسلامی تحریک کے ساتھ مختلف سیاسی جماعتیں رابطے میں ہیں۔

اور انتخابی اتحاد کے حوالے سے غور و خوض جار ی ہے۔علامہ عارف حسین واحدی نے اس بات کا عز م کیا کہ اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان کی عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی۔

  

،عوامی خدمت اور علاقے کی ترقی اولین ترجیحات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملی پلیٹ فارم ”اسلامی تحریک پاکستان“ گلگت بلتستان میں عوام کی ایک مضبوط آواز اور پہچان ہے، گلگت بلتستان کا ہرباشعور شخص اپنے قائد محبوب علامہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پر آمادہ ہیں مستقبل میں ہونے والے انتخابات میں اسلامی تحریک پاکستان ایک مضبوط سیاسی جماعت کی حیثیت سے ابھر کر سامنے آئے گی اور انشاا۔۔۔ہ انتخابات2020ء میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر عوامی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -