سروسز کے پیرا میڈیکل وفدکی ایم ایس سے ملاقات،مطالبات پیش کئے

سروسز کے پیرا میڈیکل وفدکی ایم ایس سے ملاقات،مطالبات پیش کئے

  

لاہور(پ ر) پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے ضلعی صدر محمد ارشد بٹ کی قیادت میں ایم ایس ڈاکٹر محمد افتخار سے ملاقات کی اور اس دوران کورونا وارڈز میں کام کرنے والے پیرا میڈکس ملازمین کے مسائل اور رسک الاؤنس جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر ضلعی صدر محمد ارشد بٹ نے کہا کہ کورونا ڈیپارٹمنٹ میں مریضوں کی خدمات سرانجا م دینے والے ملازمین کے مسائل بڑھتے جا رہے ہیں، جس پر ایم ایس ڈاکٹر محمد افتخار نے موقع پر کورونا ڈیپارٹمنٹ کے انچارج کو کورونا وارڈز میں کام کرنے والے ورکرز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا حکم دیا۔ ایم ایس نے کہا کہ ہسپتال کے ملازمین کے مسائل ہر ممکن حل کئے جائیں گے۔

جس پر پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن نے ایم ایس سمیت دیگر ہسپتال انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ دریں اثناء ملاقاتی اجلاس کے دوران سروسز ہسپتال کے سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمد بشیر (مرحوم) اور وارڈ بوائے معراج دین مرحوم کی مغفرت کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

کیپشن:

ایم ایس سروسز ہسپتال ڈاکٹر محمد افتخار پیرا میڈیکل سٹاف عہدیداران سے خطاب کر رہے ہیں

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -