ہال روڈ کی قیادت خدمت کا مینڈیٹ پورا کریں،شہزاد چوہان
لاہور(سٹی رپورٹر)سینئر تاجر رہنما ہال روڈ شہزاد چوہان نے کہا ہے کہ ہال روڈ ملکی تاریخ میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ ہال روڈ کی روایتی خوبصورتی اور قدیم کاروباری حالات کا جائز ہ لیا جائے تو ملک بھر میں نمایاں مقام حاصل تھالیکن اب ٹریفک کا شدید ابہام موذی وباء کے دور میں انتہائی جان لیوا اور وباء کے پھیلاؤ کا باعث بن رہا ہے۔ بجلی کے تاروں کے لٹکتے جال اورسہولیات کا بدترین فقدان تاریخ ساز ورثے کی اہمیت کوہر گزرتے دن سے ختم کرتا جارہا ہے۔ تاجر تنظیموں کے قائدین کو باہمی اختلافات سے نکل کر ہال روڈ کی خدمت کے لئے ملنے والے مینڈیٹ کو حقیقی معنوں میں پورا کرنے کی ضرورت ہے۔