پیپلز پارٹی رہنما منشا پرنس کی رہائشگاہ پر بینظیر بھٹو شہید کی سالگرہ کی تقریب

پیپلز پارٹی رہنما منشا پرنس کی رہائشگاہ پر بینظیر بھٹو شہید کی سالگرہ کی ...

  

لاہور(سٹی رپورٹر) پیپلز پارٹی کی شہید رہنماء بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کی تقریبات گزشتہ روز بھی جاری رہیں۔پی پی 150کے ٹکٹ ہولڈر چوہدری منشاء پرنس کے گھر پر سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور دعا کا بھی اہتمام کیا گیا اس موقع پر چوہدری منشاء پرنس کے صاحبزادے چوہدری وقا ص منشاء پرنس سمیت ننھے جیالوں محمد عبداللہ پرنس،محمد ثقلین پرنس،محمد احمد پرنس،محمد داؤد پرنس،ودیعت فاطمہ،عنائیہ فاطمہ اور ابیہہ فاطمہ نے محترمہ بی بی شہید کی 67ویں سالگرہ کا کیک کاٹا۔

چوہدری وقاص منشاء پرنس نے کہا کہ بھٹو خاندان ہمارے دلوں میں زندہ ہے نا یہ کبھی ہمارے دلوں سے نکل سکتا ہے نا نکلے گا۔بھٹو کے جیالے ہر عمر،ہر طبقہ کے لوگ ہیں ہمیں خوشی ہے کہ ہماری آئندہ آنے والی نسل بھی پارٹی کی خدمت کت لیئے سامنے آ رہی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -