(ن) لیگ،پیپلز پارٹی کے پاس جھوٹ کے سوا کچھ نہیں بچا،عرفان عباسی

(ن) لیگ،پیپلز پارٹی کے پاس جھوٹ کے سوا کچھ نہیں بچا،عرفان عباسی

  

لاہور (پ ر) تحریک انصاف آزاد کشمیر جموں کے نائب صدر عرفان عباسی نے کہا ہے کہ(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی قیادت کے پاس جھوٹ بولنے کے سوا کچھ نہیں بچا، سابقہ کرپٹ اور شر پسند ٹولے کی کرپشن اور لوٹ مار کی وجہ سے آج ملک بحرانوں کا شکار ہیں،ملک کو لوٹ کر باہر فرار ہونے والوں کو عوام کاجتنا درد ہے پوری قوم جانتی ہے۔

انہوں نے کہا کہکورونا وباء میں متاثرہ خاندانوں کو تنہاء چھوڑ کر ن لیگ اور پیپلز پارٹی اپنی سیاست چمکانے میں مصروف ہیں، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کی حکومت متاثرہ بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور دن رات عوام کی خدمت کرنے میں مصروف ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کے فلاحی ریاست کے تصور میں احساس پروگرام نے بہترین کردار ادا کیا ہے عام اور غریب آدمی کو پہلی دفعہ اندازہ ہوا ہے کہ عمران خان غریب کا درد رکھنے والا پہلا لیڈر ہے ور نہ اپوزیشن کے دور میں تو سب کھوکھلے نعرے اور باتیں تھیں،،عمران خان کی قیادت میں حکومت معیشت سمیت تمام شعبوں میں مثالی اقدامات سے نیا پاکستان بنائے گی موجودہ حکومت قومی خدمت کے مشن پرکام کر رہی ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -