پاکستان نے 4بھارتیوں کو دہشتگردی کی فہرست میں شامل، اقوام متحدہ کو آگاہ کر دیا

پاکستان نے 4بھارتیوں کو دہشتگردی کی فہرست میں شامل، اقوام متحدہ کو آگاہ کر ...

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان نے چار بھارتی شہریوں کو دہشت گردی کی فہرست میں شامل کر نے سمیت اس ضمن میں اقوام متحدہ کوبھی آگاہ کر دیا۔ترجمان دفترخارجہ نے ملک میں بھارتی تخریبی سرگرمیوں سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا پاکستان نے 2019ء میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل 1267 کی سینکشن لسٹ کے تحت وینومادیو ڈونگارا، اجے مستری، گوبندا پٹنائک، اور انگارا اپا جی نامی چار بھارتی شہریوں کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کی تجویز پیش کی تھی۔یہ بھارتی شہری ٹی ٹی پی، جماعت الاحرار اور دیگر دہشت گرد گروہوں کو مالی، تکنیکی اور مادی مدد فراہم کرکے پاکستان کے اندر دہشت گردی کی مالی اعانت، سرپرستی اور منظم کر رہے تھے۔ تر جمان نے کہا تاہم ہمیں مایوسی ہوئی جب پاکستان کی طرف سے وینومادھا ڈونگارا کو دہشت گرد قرار دینے کی تجویز پر اعتراض اٹھایا گیا۔ تر جمان نے توقع ظاہر کی کہ یو این ایس سی 1267 سینکشن کمیٹی دیگر تین بھارتی شہریوں کے ناموں کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کا معاملہ شفاف انداز میں زیر غورلائے گی۔ہمارے پڑوس میں طویل تنازعہ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے، بھارت نے پاکستان میں تخر یب کاری اور بیگناہ لوگوں کو مارنے کیلئے دہشت گرد گروہوں کو تربیت، مالی اور مادی مدد فراہم کرکے پاکستان کے اندر دہشت گردی کو ہوا د ی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ یہ بھارتی شہری اب مکمل استثنیٰ کیساتھ بھارت میں مقیم ہیں جو پاکستان کے اس موقف کو ثابت کرتا ہے کہ بھار ت ریاستی دہشت گردی میں ملوث ہے۔

بھارتی دہشتگرد

مزید :

صفحہ اول -