پولیس اہلکار، افسران سیل شدہ علاقوں میں شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں: سی سی پی او
لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی پی او لاہور ذولفقار حمید نے کہا ہے کہ شہر میں سمارٹ لاک ڈاون والے علاقوں میں شہریوں کی سیفٹی کو ملخوط خاطر رکھتے ہوئے سیکیورٹی کو مزید سخت کیا جا رہا ہے جبکہ کورونا وباء سے متعلقہ حکومتی گائیڈ لائنز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سمارٹ لاک ڈاؤن کی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 816 مقدمات درج، 1 ہزار 870 دکانیں سیل کی گئیں۔ پولیس نے1 ہزار 545 مارکیٹس، بازاروں اور36 ہزار635 دکانوں کو چیک کیا۔ جس میں معمولی خلاف ورزی پر25 ہزار793 دکانداروں، شہریوں کو وارننگ دی گئی۔ کورونا ایس او پیز کے خلاف ورزی پر 55 ہزار 793 وہیکلز کو چالان ٹکٹ بھی جاری کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس سمارٹ لاک ڈاؤن اور سیل شدہ علاقوں میں شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آتے ہوئے انہیں ایجوکیٹ کیا جائے جبکہ گروسری اور ادویات سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی نقل و حرکت میں کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہ آنے دی جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کو باور کروایا جائے کہ لاک ڈاؤن انہی کی حفاظت کیلئے ہے۔ اور پاسداری میں انہی کا فائدہ ہے۔ سی سی پی او لاہور ذولفقار حمید کا کہنا تھا کہ تمام ڈویڑنل افسران کو مخصوص لاک ڈا?ن کے دوران ایس او پیز کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اور اس میں شہریوں سے بار بار اپیل کی جارہی ہے کہ وہ اپنی اور دوسروں کی حفاظت کیلئے ماسک پہننے کو ہر حال میں یقینی بنائیں۔اور اس کے ساتھ ساتھ دیگر حکومتی احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کریں اس طرح شہر کورونا وباء سے محفوظ رہ سکتے ہیں اور اس جان لیوا وبائی مرض کو شکست بھی دی جا سکتی ہے۔