کاہنہ،بزرگ کی مسخ شدہ نعش برآمد،گلہ دبا کر قتل کرنے کا شبہ

کاہنہ،بزرگ کی مسخ شدہ نعش برآمد،گلہ دبا کر قتل کرنے کا شبہ

  

لاہور(کرائم رپورٹر) کاہنہ کے علاقے میں خالی پلاٹ سے 65سالہ نامعلوم شخص کی گلی سٹی مسخ شدہ لاش برآمد۔نامعلوم شخص کو گلہ دبا کر قتل کیا گیا پولیس نے شناخت نہ ہونے پر لاش پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا کاہنہ کے علاقے کاچھا روڈ لنگر پھاٹک کے قریب خالی پلاٹ سے نامعلوم شخص کی لاش کی مسخ شدہ لاش بڑی دیکھ کر راہگیر نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضے میں لے کر شناخت نہ ہونے پر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا پولیس کے مطابق 65 سالہ شخص بری طرح مسخ اور ناقابل شناخت ہو چکی ہے جس کے جسم کے کئی حصے جانور نوچ کر کھا چکے ہیں شبہ ہے مقتول کو گلہ دبا کر قتل کیا گیا۔ ہے اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید :

علاقائی -